20 فروری ، 2015
ابوظبی..........ابوظبی میں المصفہ انڈسٹریل ایریا ٹائون کی عمارت میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے 10مزدوروں کو عمارت کا گودام غیرقانونی طور پر کرائے پر دیا گیا تھا، عمارت کی دوسری منزل پرغیرقانونی طور پر رہائش بنائی گئی تھی۔ عمارت کے مالک کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔