کھیل
21 فروری ، 2015

مشن ورلڈ کپ میں شاہینوں کے لئے کالی آندھی کا امتحان

مشن ورلڈ کپ میں شاہینوں کے لئے کالی آندھی کا امتحان

کرائسٹ چرچ......مشن ورلڈ کپ میں شاہینوں کے لیےکالی آندھی کا امتحان ،آج 3 بجے کرائسٹ چرچ میں میدان سجے گا ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں شکست کھا چکی ہیں ۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے اور یاسر شاہ کی جگہ ناصر جمشید کی شمولیت کا امکان ہے۔ کپتان مصباح کہتے ہیں کہ ٹیم کے لڑکوں پر بھروسہ ہے اور آج یہی کمال دکھائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ اوپن اور مڈل آرڈر کی بھارت کے خلاف ناکامی کا یہ مطلب نہیں کہ کھلاڑی آؤٹ آف فارم ہیں۔بعض خامیاں ہیں جن پر آئندہ میچز میں قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ویسٹ انڈیز کی خوبیوں او ر خامیوں سے آگاہ ہیں، میچ دلچسپ ہوگا۔کرکٹ کے دیوانے آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹاکرا کے بے چینی سے منتظر ہیں۔ایک زمانہ تھا جب ویسٹ انڈیز کے بولروں کے کھیلتے ہوئے بڑے سے بڑے بلے باز کی ٹانگیں کانپتی تھیں ۔یہی وہ دور تھا جب ویسٹ انڈیز پر کالی آندھی کا لقب فٹِ بیٹھتا تھا لیکن موجودہ دور اس سے مختلف ہے ۔دہشت ناک فاسٹ بولرز کی جگہ جارحانہ بلے بازوں نے سنبھال رکھی ہےاور پاکستانی شاہینوں کی طرح کالی آندھی کبھی بھی چل پڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں :