21 فروری ، 2015
کراچی......خام تیل کی عالمی قیمت کم ہونےسے جہاں پٹرول و ڈیزل عوام کی جیب پرکچھ ہلکا تو وہیںحکومت کیلئےبھی درآمدی بل کی ادائیگیوں میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ۔جولائی تا جنوری عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 40 فیصد گراوٹ ہوئی اور حکومت نے بھی اس دوران مقامی تیل مصنوعات میں 35 روپے فی لیٹر تک کمی کردی ،دوسری جانب سررکار پر درآمدی بل کا بوجھ بھی کم ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران ساڑھے سات ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں ان کی مالیت تقریباً 8 ارب73 کروڑ ڈالر تھیں۔ ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک تیل کے درآمدی بل مجموعی طور پر 1 ارب 70 کروڑ ڈالر تک کم ہوسکتا ہے ۔