پاکستان
02 مئی ، 2012

سندھ کے کئی شہروں میں15سے زائد دھماکے،6افراد زخمی

سندھ کے کئی شہروں میں15سے زائد دھماکے،6افراد زخمی

حیدرآباد… سندھ کے مختلف شہروں میں 15سے زائد دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت6افراد زخمی ہو گئے۔ آج صبحاچھ بجے کے قریب حیدرآباد میں نیشنل بینک کی اے ٹی ایم مشینوں میں یکِ بعد دیگرے 4 دھماکے ہوئے جس کے بعد سندھ کے مختلف علاقے دیسی ساختہ بم دھماکوں سے گونج اٹھے۔ حیدرآباد میں اناج منڈی، فاطمہ جناح روڈ،نسیم نگر اور لطیف آباد نمبر 7میں دھماکے ہوئے۔ بھان سعید آباد میں بھی نیشنل بینک میں دھماکا ہوا۔ تمام دھماکے نیشنل بینک کی برانچوں کے باہرہوئے۔ اس کے علاوہ کوٹری،میہڑ،دادو،بدین،سکھر،نوابشاہ،قاضی احمد سمیت مختلف علاقوں میں دیسی ساختہ بموں کے زور دار دھماکے ہوئے۔لاڑکانہ میں بھی دو بم دھماکے ہوئے جن میں ایک دھماکہ نجی بینک کے باہر ہوا۔ بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :