Time 14 جون ، 2025
دنیا

روس ایران کیخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے، پیوٹن کی ٹرمپ سےگفتگو

روس ایران کیخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے، پیوٹن کی ٹرمپ سےگفتگو
فوٹو: فائل

ماسکو: امریکی صدر ٹرمپ نے  روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پرگفتگو کی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پربات کی گئی۔

روسی صدارتی دفترکریملن کے حکام کے مطابق دونوں صدور کی گفتگو 50 منٹ تک جاری رہی،گفتگو بہت مفید اور بامعنی تھی۔ صدرپیوٹن نےکہا کہ روس ایران کےخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے۔

کریملن حکام کے مطابق دونوں صدور نے ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کے امکان کو رد نہیں کیا۔ ٹرمپ نےبتایا کہ امریکی مذاکرات کار ایرانی نمائندوں کے ساتھ کام دوبارہ شروع کرنےکے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ نےکہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال بہت تشویشناک ہے۔

کریملن حکام کے مطابق روسی صدر نے 22 جون کے بعد یوکرین سے مذاکرات جاری رکھنےکا بھی بتایا۔ ٹرمپ  نے روس یوکرین تنازع کے جلد حل میں دلچسپی رکھنےکا بتایا۔پیوٹن نے صدر ٹرمپ کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی۔

مزید خبریں :