انٹرٹینمنٹ
21 فروری ، 2015

لاہورمیں دو روزہ رنگا رنگ فیشن شو کا آغاز

لاہورمیں دو روزہ رنگا رنگ فیشن شو کا آغاز

لاہور......لاہورمیں دو روزہ رنگا رنگ فیشن شو کا آغاز ہوگیا ، ماڈلز دلکش ملبوسات زیب تن کیئے، ریمپ پر جلوے بکھیرتی رہیں ۔ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پھولوں کےخوبصورت رنگ اور خوشبو موحول کو خوشگوار بنا دیتی ہے۔موسم کی اس تبدیلی کے ساتھ ہی پہناوں کے رنگ اور ڈیزائن میں بھی واضع تبدیلی نظر آتی ہے۔بہار کی اسی آمد کا رنگ نظر آیا لاہور میں ہونے والے دو روزہ فیشن شو میں ۔شوخ رنگوں سے مزین لباس زیب تن کیے ماڈلز کے جلوے سبھی کو لبھائے ۔ ایک جانب شوخ رنگ تھے تو دوسری طرف یورپی طرزکا ہلکا پھلکا لباس اور مختلف ڈیزائن۔ ڈریس ڈیزائنرز کی کولیکشنز کو ماڈلز نے ریمپ پر پیش کیا اور دیکھنے والوں کی بھر پور دادسمیٹی ۔

مزید خبریں :