02 مئی ، 2012
کابل… امریکی صدرباراک اوباما کے دورہ افغانستان کے موقع پر کابل میں دو دھماکے ہوئے جن میں ایک کاربم اور دوسرا خود کش حملہ تھا۔ افغان پولیس سربراہ نے بتایا کہ جلال آباد روڈ پر کار بم دھماکہ ہواتاہم دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ امریکی سفارتخانہ کابل شہر کے وسط میں واقع ہے جبکہ جلال آباد روڈ پر فوجی اڈے قائم ہیں۔ افغان طالبان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔