21 فروری ، 2015
لندن.........ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ سانحہ پشاوربچوں کےساتھ ظلم ہے،ہرتعلیمی منصوبےکی سپورٹ جاری رکھوں گی۔ملالہ یوسف زئی نے سٹیزن فار ڈیمو کریسی کی تقریب میں وڈیولنک سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ بچوں کوامن دینے کا وعدہ اچھا ہے، ہمیں بچوں کو خوش خبری دینی ہے،اپنے آبائی گاؤں میں مثالی اسکول تعمیر کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا،سب کچھ حکومت پر نہیں چھوڑنا چاہیے،ہمیں اپنے حصے کا کردار بھی ادا کرنا ہوگا۔