02 مئی ، 2012
یانگنو… میانمار کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی نے پارلیمنٹ کی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ نوبل انعام یافتہ 66 سال کی آنگ سان سوچی اور ان کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے 33 ارکان نے حلف اٹھایا۔ سوچی اور ان کے ساتھی اپریل میں ایوان زیریں کے لیے منتخب ہوئے تھے۔