پاکستان
02 مئی ، 2012

کوئٹہ،آئی جی ایف سی اور خفیہ اداروں کے صوبائی سربراہان طلب

کوئٹہ،آئی جی ایف سی اور خفیہ اداروں کے صوبائی سربراہان طلب

کوئٹہ… سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان میں امن و امان کیس کی سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کررہا ہے۔ آ ج سماعت کی ابتداء پر سپریم کورٹ نے بلوچستان سے لاپتاافراد کی عدم بازیابی پر ابرہمی کا ظہار کیا۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا کوپیش کرنے کیلئے گذشتہ روز اجلاس طلب کیاتھا جس میں میں آئی جی ایف سی نے بھی شرکت کی تھی۔ اس پر جسٹس خلجی نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کے گھر جل رہے ہیں اور آپ کے اجلاس ہی ختم نہیں ہو رہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بلوچستان میں قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، آپ بے بس ہیں تو ہمیں بتا دیں۔ بعد ازاں عدالت نے آئی جی ایف سی اور خفیہ اداروں کے صوبائی افسران کو ساڑھے 11بجے طلب کرنیکی ہدایت جاری کردیں۔

مزید خبریں :