کھیل
22 فروری ، 2015

بھارت نے جنوبی افریقا کو بھی130رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا

بھارت نے جنوبی افریقا کو بھی130رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا

میلبرن......ورلڈ کپ کرکٹ2015میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ستارے عروج پر ہیں، انہوں نے اپنے دوسرے میچ جنوی افریقا کو بھی بڑے مارجن،130رنز سے شکست دیکر دوسری فتح سمیٹلی ہے اور اعزاز کے دفاع میں پیش قدمی جاری رکھے ہو ئے ہے۔308رنز کے ہدف کے تعاقب میںجنوبی افریقا کی ٹیم ابتدا میں ہی لڑ کھڑا گئی اور12کے اسکور پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی،ہاشم آملہ بھی زیادہ رنز نہ بنا سکے اور22رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ڈوپلیسز 55اور ڈیویلئر30رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کر سکے ان کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین بھارتی بولرز کے سامنے نہ ٹھر سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں بھارتی بولرز کے حوالے کرتا رہا یوں177رنز کے مجموعے پر جنوبی افریقا ڈھیر ہوگیا۔بھارت کی جانب سے ایشون3مشرما اور محمد شامی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل بھارتی اوپنر شیکھر دھون کی شاندار 137اور اجنکا رہانے کی ففٹی کی بدولت بھارت نے سات وکٹ پر 307رنز بنائے ۔میلبرن میں دھونی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی ،تیسرے ہی اوور میں روہت شرما رن آوٹ ہو گئےلیکن پھر ویرات کوہلی اور شیکھر دھون نے127رنز کی شراکت بنائی۔کوہلی 46رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو اجنکا رہانے آ گئے،انہوں نے صرف 60 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی۔شیکھر دھون نے شاندار سنچری بنائی،دھون 137رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،بھارت کے آنے والے کھلاڑی اسکور کو 307رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے مورنے مورکل دو وکٹ حاصل کئے۔

مزید خبریں :