کھیل
23 فروری ، 2015

جامعہ کراچی میں تیرہویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

جامعہ کراچی میں تیرہویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

کراچی.......آل پا کستان متحدہ اسٹوڈیٹنس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ کراچی ولیکا گرائونڈ میں تیرہواں پیغا م امن کرکٹ ٹو رنا منٹ آج سے شروع ہوگیا۔ٹورنامنٹ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا اوراپنی شاندار بیٹنگ ، فیلڈنگ اور بولنگ کے جوہر دکھائے جس پر ٹورنامنٹ کے شرکاء نے کھلاڑیوں کو بھر پور داد دی ۔ اس موقع پر کر کٹر فواد عالم ،قائم مقام وائس چانسلر جامعہ کراچی اور ڈین آف فارمیسی ڈاکٹر غزالہ ،رجسٹرار جامعہ کراچی ڈاکٹر معظم علی خان ،ڈائریکٹر وومن اسٹڈیز نسرین اسلم شاہ ،ڈائریکٹر اسپورٹس انجم عزیز ، اسٹوڈینٹس ایڈوائزرڈاکٹر انصر رضوی ، کیمپس اسٹوڈینٹس ایڈوائزر ڈاکٹر زبیر بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الطاف حسین نے جامعہ سے حق پرستانہ جدوجہد کا آغاز کیا اور اس مقصد کیلئے اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھی جس نے انقلابی تحریک ایم کیوایم کو جنم دیا، جامعہ کراچی کے درو دیوار سے آج بھی الطاف حسین کی گہری یادیں وابستہ ہیں اور اے پی ایم ایس او کا وجود جامعہ کراچی میں الطاف حسین کی موجودگی کا احساس دلاتا رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس اونے ہمیشہ طلباء کو علم کی جانب مائل کیا ہے اور الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کو فروغ دیا ہے جس پر اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ عوام کے ساتھ ناانصافیوں کا تسلسل جاری ہے ، جامعہ کراچی کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان کو بھی نہیں چھوڑا گیا اور تعصب برتا جارہا ہے، ورلڈ کپ میں جن کھلاڑیوں کو ہونا چاہئے تھا وہ آج یہاں موجود ہیں ،پاکستان کا استحکام اور سا لمیت زیادہ سے زیادہ علم کے حصول میں پنہاں ہے اور علم کے ذریعے دہشت گردی کا مقابلہ کرکے ملک کو اس سے مستقل نجات دلائی جاسکتی ہے ۔

مزید خبریں :