24 فروری ، 2015
کراچی.... ..رفیق مانگٹ.... .. روسی میڈیا نے مطابق پاکستان نے روس سے لڑاکا پیدل فوج کے لئے جدید سازوسامان حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔ پاکستان روس سے جدیدانفنٹری ریٹنک نظام لینا چاہتا ہے۔روسی خبر رساں ادارے Sputnik کے مطابق پاکستان سمیت عراق اور کویت نے روس سے اگلی جنریشن Ratnik ملٹری سازوسامان کے نظام کولینے میں دلچسپی ظاہر کردی۔روسی انفنٹری لڑاکا نظام ریٹنک میںپیدل لڑاکا فوج کو جدید سازوسامان سے لیس کیا جاتا ہے جس میں جسم کے لئے بکتر بند لباس، ہیلمٹ اور خصوصی مانیٹرنگ جس میں آنکھ سے مانیٹرنگ تھرمل،نائٹ وژن موکیولر،فلیش لائٹ ،مواصلاتی نظام اور خصوصی ہیڈ فونز ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں جاری اسلحے کی نمائش کے موقع پر روس کے اہم اسلحہ ساز ادارے TsNIITochMash کے چیف ایگزیکٹو دیمتری سیمیزورو کا کہنا تھا کہ عراق، پاکستان اور کویت نے روس کی اگلی نسل کےRatnik فوجی ساز و سامان کا نظام حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہےتاہم کسی معاہدے کے بارے کہنا قبل ازوقت ہے۔ ریٹنک سازوسامان 40سے زیادہ پارٹس کا سیٹ ہے جس میں آتشیں ہتھیار، بکتر بند لباس، آپٹیکل، مواصلات اور نیویگیشن آلات سمیت لائف سپورٹ اور بجلی کی فراہمی کے نظام ہے یہ فوجیوں اور اسکواڈرن لیڈروں کے درمیان آواز اور ویڈیو مواصلات کے ذریعے رابطہ ممکن بناتا ہے۔ روس کی سرکاری سطح پر غیر ممالک کو اسلحے کی برآمد2014ءمیں13ارب ڈالر رہی ہے۔