25 فروری ، 2015
مقبوضہ بیت المقدس...... مغربی کنارے میں شدت پسند اسرائیلیوں نے مسجد کوآگ لگا دی اور دیواروں پرنازیبا الفاظ بھی لکھے ہیں ۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقے مغربی کنارے میں گزشتہ رات شدت پسند اسرائیلیوں نے مسجد کو اگ لگا ئی۔ جس سے مسجد کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور قالین جل گیا ۔ تاہم لوگوں کے الرٹ ہونے کی وجہ سے مسجد کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا اورواقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔