25 فروری ، 2015
برسبین.......... آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو2وکٹوں سے شکست دیدی۔ آئرلینڈ نے 279رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ میچ میں متحدہ عرب امارات نے 9 وکٹ پر 278رنز اسکور کیے تھےجس میں شیمان انور نے 106رنز کی اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ نے 279رنز کا ہدف 8 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گیری ولسن نے 80رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ کیون اوبرائن نے 50رنز بنائے۔ گیری ولسن مین آف دی میچ قرارپائے۔