کھیل
02 مئی ، 2012

قومی ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگی، سلیکٹرز

قومی ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگی، سلیکٹرز

لاہور … قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گی۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین ان دنوں ٹرائلز کیلئے ملک بھر سے بلائے جانے والے 78 کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرائلز میچز قذافی اسٹیڈم لاہور میں جاری ہیں۔ قومی سلیکٹر سلیم جعفرکا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں فاسٹ بالرز اچھے نظر آئے اور دوسرے مرحلے میں بیٹسمین۔ ایک متوازن ٹیم بنانے میں کامیاب ہوں گے ۔

مزید خبریں :