26 فروری ، 2015
ڈنیڈن..........ورلڈ کپ کے سلسلے میں آج افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان کے کپتان کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر اچھی فارم میں ہیں، کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کرینگے۔ تاہم اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے کہا ہے کہ 250 سے زائد رنز اسکور کرنے کی کوشش کرینگے۔ یاد رہے دونوں ٹیمیں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں اور اب تک کوئی بھی ٹیم میچ جیت کر پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔