02 مئی ، 2012
قصور … دسویں نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں 20 کلو میٹر روڈ ٹیم ٹائم ٹرائل ایونٹ ریلویز نے جیت لیا۔ چیمپئن شپ کا آخری روڈ ایونٹ بھی قصور میں گنڈا سنگھ روڈ پر ہوا۔ ٹیم ایونٹ میں ریلویز کی سائیکلسٹوں نے مہارت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 33 منٹ 0.20 سیکنڈز میں طے کیا۔ ایچ ای سی نے دوسری جبکہ افغانستان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں ٹریک ایونٹس لاہور کے ویلڈو روم پر ہوں گے۔