پاکستان
26 فروری ، 2015

الیکشن کمیشن کل تک بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بتائے،سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کل تک بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بتائے،سپریم کورٹ

اسلام آباد ......سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل تک بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بتانے کا حکم دیدیا ہے۔سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کے موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ ہونے سے مسائل کا سامنا ہے ، پنجاب اور سندھ بتائیں کہ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کروا رہے ۔ان کا کہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات کروانا ہمارا حکم نہیں بلکہ آئین کا تقاضہ ہے ۔عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا کہ خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب تحریری یقین دہانی کرائیں کہ وہ الیکشن کمیشن کی تاریخ پر انتخابات کرائینگے۔سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :