26 فروری ، 2015
کراچی ......کراچی کے علاقے گلشن اقبال میںآتشزدگی سے 200سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں،فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا ہے ۔ گلشن اقبال میں ایکسپو سینٹر کے قریب جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے جھونپڑیوں میں موجود سامان اور مویشی بھی جل کر ہلاک ہوگئے ، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی جبکہ شہر میں وی آئی پی موومنٹ کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں ۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیوں نے 1 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا ۔