پاکستان
25 جنوری ، 2012

منصور اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست ناقابل سماعت قرار

منصور اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاکستان سے واپسی رکوانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد انور خان کاسی نے ایک شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، جس میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ منصور اعجاز متنازع میمو مائیک مولن تک پہنچانے کا اعتراف کر چکا ہے۔ خفیہ میمو کی ترسیل پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ اس لئے عدالت سیکریٹری خارجہ کواحکامات جاری کرے کہ پاکستان آمدکی صورت میں منصور اعجاز کی واپسی کو عدالت کی اجازت سے مشروط کیا جائے۔

مزید خبریں :