پاکستان
26 فروری ، 2015

22 ویں سے پہلے 21 ویں ترمیم پر تحفظات دور کیے جائیں، جے یو آئی

22 ویں سے پہلے 21 ویں ترمیم پر تحفظات دور کیے جائیں، جے یو آئی

نوشہرہ........جے یو آئی ف کے رہنما مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات بائیسویں ائینی ترمیم کی حمایت اسی وقت کریں گے جب اکیسویں ائینی ترمیم میں دینی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں۔نوشہرہ میں پریس کانفرنس اور جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب نے کہا کہ جے یوآئی ف کے اراکین اسمبلی اپنے ہی امیدوار کو ووٹ دیں گے، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے ساتھ بلامقابلہ امیدوار لانے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ جب ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے قانون سازی کی ضرورت تھی تو بروقت قانون سازی نہیں کی گئی، 22ویں آئینی ترمیم پر عجلت میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :