28 فروری ، 2015
آکلینڈ........ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو رہا ہے ۔جس میں کینگروز نے میزبان کیویز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آج کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ اس سے پہلے میز بان کیوی ٹیم ناقابل شکست ہے، تاہم کینگروز ٹیم اپنے دو میچ میں سے ایک جیتی جبکہ دوسرا برابر رہا ہے۔