کھیل
28 فروری ، 2015

متحدہ عرب امارات کا بھارت کو جیت کیلئے 103رنز کا ہدف

متحدہ عرب امارات کا بھارت کو جیت کیلئے 103رنز کا ہدف

پرتھ......ورلڈ کپ کرکٹ میںگروپ بی کا ایک اور میچ میں متحدہ عرب امارات نے بھارت کو میچ میں فتح کےلئے 103رنز کا ہدف دیا ہے۔ پرتھ میں جاری میچ میں یواے کی ٹیم صرف 102رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی، بھارت کی جانب سے ایشون نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بھارتی بولنگ اٹیک کے سامنے یو اے ای کا کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا، شیمان انورکے سوا جنہوں نے35 رنز بنائے کوئی اور بیٹسمین بھارتی بالرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم32ویں اوور میں102رنز کے مجموعے پر ڈھیر ہو گئی۔ایشون نے بولنگ شروع کی تو حریف یو اے ای کے بیٹسمین بالکل ہی بے بس ہوگئےپچھلے میچ کے سنچری میکر شیمان انور 35رنز کے ساتھ کچھ دیر کے لیے وکٹ پر ٹھہر سکے،ایشون نے چار ، یادیو اور جدیجانے دو، دو کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید خبریں :