25 جنوری ، 2012
لاہور…پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری میوزیکل کنسرٹ پر پابندی کی قرار داد کی کوریج پر میڈیا پر برس پڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے قرار داد پڑھی ہی نہیں اور انہیں جاہل قرار دے کر گالیاں دی گئیں۔پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جاہل وہ ہیں جنہوں نے قرار داد کو پڑھا ہی نہیں جس میں قابل اعتراض کے الفاظ بھی لکھے تھے، میڈیا نے پوری اسمبلی کو بلا تفریق گالیاں دیں۔ اگر کسی کے خلاف غلط لکھا گیا ہے تو پورے ہاوٴس کو اس مذمت کرنی چاہیے۔