کھیل
01 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ 2015:پاکستان کی پہلی جیت، زمبابوے کو ہرادیا

ورلڈ کپ 2015:پاکستان کی پہلی جیت، زمبابوے کو ہرادیا

برسبین......ورلڈ کپ کرکٹ2015میں پاکستان نے بالاخر پہلی کامیابی حاصل کر لی ہےاور زمبابوےکو بمشکل20رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوا،محمد عرفان کی عمدہ بالنگ اور وہاب ریاض کی آل رائونڈ کارکرگی نےپاکستان کی فتح میں اہم کر دارادا کیا۔زمبابوے نے پہلے بالنگ اور بعد میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم فتح کے حصول میں ناکام رہا۔ناصر جمشید اور احمد شہزاد بحیثیت اوپنر ایک مرتبہ پھر ناکام رہےاور 4رنز پر دونوں پویلین لوٹ گئے۔ وولن گابابرسبین میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستانی بیٹنگ اس میچ میں ایک بار پھر ناکام رہی اور زمبابوے جیسی نسبتاً کمزور ٹیم کے سامنے شدید مشکلات کا شکار نظر آئی۔مصباح الحق کے سوا کسی پاکستانی بیٹسمین نے وکٹ پر ٹھہر کر ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی کوشش نہیں کی ،آخری اوورز میں وہاب ریاض نے 54رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس کی بدولت پاکستان 236 رنزکا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب ہو سکا۔وہاب نے 46 گیندوں پر 54 رنز کی انتہائی اہم اننگز کھیلی جس میں6چوکے اور ایک بلند و بالا چھکا شامل تھا۔کپتان مصباح الحق نے سست روی سے بیٹنگ کی اور 46ویں اوور 121 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہ ایک روزہ کرکٹ میں ان کی 40ویں نصف سنچری تھی۔پاکستانی اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔پاکستان نے اپنے ابتدائی دس اوورز میں صرف 14 رنز بنائے جو سنہ 2001 کے بعد کسی میچ میں ابتدائی دس اوورز میں پاکستان کا دوسرا کم سے کم اسکور ہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور وہاب ریاض نے چار،چار وکٹیں حاصل کیں۔وہاب ریاض کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :