کھیل
01 مارچ ، 2015

ہمارے لیے جیت بہت ضروری تھی، مصباح الحق

 ہمارے لیے جیت بہت ضروری تھی، مصباح الحق

برسبین......... قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہمارے لیے جیت بہت ضروری تھی ، اگر یہ میچ ہار جاتے تو ایونٹ سے باہر ہو سکتے تھے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وکٹ اتنی مشکل نہیں تھی،250،260 رنزاچھا اسکور تھا، ہم نے 25 سے تیس رنز کم بنائے، کامیابی کا کریڈٹ فاسٹ بولرز کو جاتا ہے۔ کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کے خلاف جیت اطمینان کا سبب ہے، بالرز کا کردار نمایاں رہا،ا بتدا میں بیٹسمینوں کے لیے حالات سازگار نہیں تھے، بیٹنگ نہیں چل رہی،بالرز پر انحصار ہے، وہاب کی بیٹنگ نے پاکستان کو سہارا دیا، چاہتے ہیں کہ سرفراز کو کھلائیں لیکن ماحول نہیں بن رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز سے یہاں اوپننگ کرانا آسان نہیں ہوگا، گرانٹ فلاور کے کہنے پر یاسر شاہ کو نہیں کھلایا، یونس خان کو ڈراپ کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا۔

مزید خبریں :