کھیل
05 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ میں بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹ سے ہرادیا

 ورلڈ کپ میں بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹ سے ہرادیا

نیلسن.........کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹ سے ہرادیا۔اسکاٹش اوپنر کوئٹزر کی 156رنز کی اننگز ٹیم کے کام نہ آسکی۔نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی۔اوپنر کوئٹزر نے 156رنز کی اننگز کھیلی۔17 چوکے اور چار چھکے اُن کی اننگز میں شامل تھے۔اسکاٹش ٹیم 8 وکٹ پر 318رنز بنانے میں کامیاب رہی، جواب میں بنگلادیش کی ٹیم نے تمیم اقبال کے 95،محمود اللہ کے 62 ، مشفق الرحیم کے 60اور پھر شکیب الحسن کے 52 اور شبیر الرحمان کے 42 ناقابل شکست رنز کی وجہ سے ہدف صرف چار وکٹ پر حاصل کرلیا، ایونٹ میں یہ بنگلادیش کی دوسری فتح ہے۔

مزید خبریں :