کھیل
06 مارچ ، 2015

جنوبی افریقاکیخلاف ناصر جمشید کی جگہ سرفراز کوٹیم میں شامل کرینکا فیصلہ

جنوبی افریقاکیخلاف ناصر جمشید کی جگہ سرفراز کوٹیم میں شامل کرینکا فیصلہ

آکلینڈ......پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اہم ترین پول میچ میں سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیو نیوز کے نمائندے یحییٰ حسینی کے مطابق پاکستان نے یواے ای کے خلاف میچ جیتنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے آئوٹ آف فارم ناصر جمشید کی جگہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو جنوبی افریقا کے خلاف موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ناصر جمشید کو خراب کارکردگی کے باعث شدید تنقید کا سامنا تھا جبکہ سابق کرکٹرز اور ماہرین کی جانب سے اسپیشلسٹ وکٹ کیپر کو ٹیم میں شامل کرنے پر زور دیا جارہاتھا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اہم ترین میچ کل ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :