کھیل
07 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو9 2رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ:پاکستان نے جنوبی افریقہ کو9 2رنز سے شکست دیدی

آکلینڈ........ورلڈ کپ2015ء کے آج کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 232رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پروٹیزکی ٹیم 33اعشاریہ 3اوورز میں 202رنز پر ڈھیر ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 22 2رنز بنائے،تاہم ڈک ورتھ لوئس کے تحت جنوبی افریقہ کو 232رنزکا ٹارگٹ دیا گیا۔ جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلیئرزٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 77رنز اسکور کرسکےجبکہ ہاشم آملہ38 اور فیف ڈو پلیسس27رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کے محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض نے تین، تین وکٹیں حاصل کیںجبکہ سہیل خان ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کے کپتان مصباح الحق 56، سرفراز احمد 49، یونس خان 37، شاہد آفریدی 22، احمدشہزاد 18، عمر اکمل 13، صہیب مقصود 8، سہیل خان3 اور راحت علی ایک رن بنا سکے، وہاب ریاض صفر پر آؤٹ ہوئےجبکہ محمد عرفان ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پروٹیز کی جانب سے ڈیل اسٹیون نے 3،کائل ایبٹ اور مورکل نے 2,2وکٹیں لیں۔اس میچ کی نمایاں خصوصیت یہ رہی کہ شاہد آفریدی نے ایک روزہ میچوں میں اپنے 8ہزار رنز اور مصباح الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں اپنے 5000 روز مکمل کر لیے ہیں۔ دوسری جانب ڈی ویلیئرز نے بھارت کے سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ کپ میچوں میں 1000 رنز کا ریکارڈ صرف 20میچوں میں برابر کردیا ہے۔

مزید خبریں :