07 مارچ ، 2015
کوئٹہ.........وادی کوئٹہ پر تین چار روز سے بادلوں کا ڈیرہ ہے، کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔وادی کوئٹہ میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، وقفے وقفے سے بارش نے موسم سہانا بنارکھا ہے۔ بادلوں کی اوٹ سے کبھی کبھی نیلا آسمان بھی نظر آجاتا ہے ۔ دن بھر موسم خوشگوار اوررات میں کچھ سرد ہوجاتا ہے۔ وادی پر چھائے بادل وقفے وقفے سے برس رہے ہیں۔ رات بھی ہلکی بارش کا سلسلہ ہوا جو صبح تک جاری رہا، دوپہر تک یہ بونداباندی تیز بارش میں بدل گئی۔ پھول ، پودے ، درخت اور ماحول بارش کے بعد اور بھی نکھر گیا۔ وادی کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ ابھی تھما نہیں۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کوئٹہ ڈویژن میں 24گھنٹے کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔قلات، سبی، مکران اور نصیرآباد ڈویژن میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔