پاکستان
07 مارچ ، 2015

پاکستان کا خواتین کی ترقی کے لحاظ سے 141 واں نمبر

پاکستان کا خواتین کی ترقی کے لحاظ سے 141 واں نمبر

لاہور.........ایک عالمی رپورٹ کے مطابق انسانی ترقی کے حوالے سے پاکستان 147 ویں نمبر جبکہ ویمن ڈویلپمنٹ میں 141 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں خواتین کی صحت اور تعلیم پر کچھ کام ہورہا ہے تاہم معیشت اور سیاست میں خواتین کی صورتحال بدتر ہے۔لاہور میں میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے زیر اہتمام ورلڈ ویمن ڈے پر خواتین کی ترقی میں مائیکرو فنانس پر سیمینارمنعقد کیا گیا ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ 70 لاکھ سے زائد قرضوں میں 60فیصد خواتین کے حصے میں آئے۔قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد کا کہنا تھا کہ خواتین کی معاشی ترقی کیلئےمزید نئے پروجیکٹ لائے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیربرائے ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین کا کہنا تھا کہ خواتین ہاسٹل اور دارالامان کے ساتھ دیگرمراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔ خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں ہر لحاظ سے تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں کام کرسکیں۔

مزید خبریں :