دنیا
07 مارچ ، 2015

اوایس سی ای سے یوکرائن میں مبصرین کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

اوایس سی ای سے یوکرائن میں مبصرین کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

ماسکو........روس اور جرمنی نے تعاون اور سلامتی کی یورپی تنظیم اوایس سی ای پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرائن کے شورش زدہ علاقے میں اپنے مبصرین کی تعداد دو گنا کرتے ہوئے ایک ہزار تک کر دے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف اور ان کے جرمن ہم منصب فرانک والٹر اشٹائن مائر نے تعاون اورسلامتی کی یورپی تنظیم اوایس سی ای سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرائن کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے اپنے مینڈیٹ کو بڑھانے کے فیصلے میں تاخیر نہ کرے، یوکرائن کے شورش زدہ علاقے میں تنظیم اوایس سی ای اپنے مبصرین کی تعداد ایک ہزار کر دے۔

مزید خبریں :