07 مارچ ، 2015
ملتان........ملتان ائیر پورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہو گئی، 9 مارچ کو وزیراعظم نواز شریف افتتاح کریں گے ۔ ملتان ائیر پورٹ کی نئی عمارت 9 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہوئی ہے ۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی خان کے مطابق ملتان ایئر پورٹ کی نئی عمارت پر بوئنگ 777 اور بوئنگ 747 بھی آ سکیں گے جس کے بعد غیر ملکی ائیر لائنیں بھی ملتان ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن میں دلچسپی لے رہی ہیں جبکہ پاکستان ایئر لائن نے دبئی ، جدہ اور مدینہ جانے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔