07 مارچ ، 2015
اسلام آباد.........چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم کوہرانابڑی کامیابی ہے،اللہ کرےٹیم ورلڈکپ جیت کرآئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کوہرانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم اورقوم کوبہت بہت مبارک ہو،عمران خان نے کہا اللہ کرےمصباح الحق کی قیادت میں ٹیم ورلڈکپ جیت کر وطن واپس آئے۔