پاکستان
07 مارچ ، 2015

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس

لاہور........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت کریمنل جسٹس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ نے منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ لاہور میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے مجوزہ منصوبے کی افادیت مسلمہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،مجوزہ منصوبے کو عملی شکل دینے کے سلسلے میں حتمی سفارشات جلد پیش کی جائیں۔

مزید خبریں :