پاکستان
07 مارچ ، 2015

پاکستان کی مشکلات کا حل قومی ایجنڈے میں ہے،فاروق ستار

پاکستان کی مشکلات کا حل قومی ایجنڈے میں ہے،فاروق ستار

کراچی .......متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آج کئی مشکلات کا سامنا ہے اور ان تمام مشکلات کا حل صرف قومی ایجنڈے میں ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم میں آج میرٹ کی سیلکشن نے ثابت کردیا ،میرٹ سے ہی پاکستان کی ملک ترقی کریگا۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر لال قلعہ گراؤنڈ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء اور سالمیت کیلئے دہشتگردی سب سے بڑا مسئلہ ہے اورغربت، مقامی حکومت کا نہ ہونا بھی پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات ختم کرکے ایک قومی ایجنڈا بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خواتین کو با اختیار نہ کیا گیا تو پاکستان کا ترقی نہیں کرسکتا۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں دعا کرنی پڑھتی ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں میرٹ پر بھرتی کرنا ہوگا۔ آج میچ سرفراز کی موجودگی نے یہ ثابت کردیا کہ میرٹ سے ہی پاکستان ترقی کریگا، اگر سلیکشن پسند اور نا پسند کی بنیاد پر کی جائے گی تو ملک ترقی نہیں کریگا۔

مزید خبریں :