07 مارچ ، 2015
کراچی ......آرٹس کونسل میں "آئی ایم کراچی" یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں گورنر سندھ نے آرٹسٹک پرفارمنس پیش کی ،انہوں نے تقریب میں نوجوانوں کی طرح گانا گایا سو گایا ساتھ ہی گٹار بھی بجایا ۔گورنر سند ھ نے نوجوانوں کی فرمائش پر گٹار بجایا اور ملی نغمہ گا کر سماں باندھ دیا، اس فنکارانہ پرفارمنس پر نواجوانوں کو خوشگوار حیرت ہوئی اورانہوںنے گورنر کو خوب داد دی-تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے نوجوان ہر میدان میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں ۔ اور وہ تعلیم اور دیگر شعبوں میں اسی جوش وجذبے سے آگے بڑھتے رہے تو ایک دن ملک کے بہترین معمار بن کر سامنے آئیں گے۔فیسٹیول کی مختلف کیٹگریز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوںکو انعامات دیئے گئے جبکہ کراچی کیلئے بنائے گئے خصوصی نغمے’’میں کراچی‘‘ کی ویڈیوبھی لانچ کی گئی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے آرٹس کونسل کی گرانٹ ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد کرنے کا اعلان بھی کیا-