08 مارچ ، 2015
کراچی .....کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ملزم سمیت 2 کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔اورنگی ٹائون کے علاقے پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ملزم نہال جبکہ اس کے ساتھی فواد کوگرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزم کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور پاپوش نگر کے علاقے سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔