08 مارچ ، 2015
جامشورو ......جامشورو پولیس نے رات گئے سپرہائی وے پر کارروائی کی۔ ایک رکشے سے 60کلوگرام بارودی مواد اور 13 سو ڈیٹو نیٹرز برآمد کیے اور3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے ہے۔ ایس ایس پی جامشورو نعیم شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ جامشورو پولیس نے حیدرآباد کے علاقے ہالہ ناکہ میں کامیاب کارروائی کی ہے۔ خفیہ اطلاع پر ہالہ ناکہ سے کراچی جانے والے رکشے پر سپر ہائی وے پولیس چوکی نمبر 13 کے قریب چھاپا مار کر3 ملزمان شیر بہادر ، فرین شاہ اور جبار شاہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے60 کلو گرام دھماکا خیز مواد اور 13سو ڈیٹو نیٹرز سمیت دیگر سامان برآمد ہوا۔ پولیس کےدعویٰ کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے ہے جو دہشتگردی کی بڑی کارروائی کا منصوبہ رکھتے تھے۔