دنیا
08 مارچ ، 2015

لندن: پارلیمنٹ کی چھت پر پراسرار شخص کی موجودگی،پولیس پہنچ گئی

لندن: پارلیمنٹ کی چھت پر پراسرار شخص کی موجودگی،پولیس پہنچ گئی

لندن .....لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کی چھت پر پرسرار شخص کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس نےپارلیمنٹ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کی چھت پر پرسرار شخص دیکھا گیا۔ پراسرار شخص چھت پر چکر لگا رہا ہے اوروقفے وقفے سے چھت سے چیخنے کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔فائر بریگیڈ اور ایمبولینسس بھی عمارت کے باہر موجود ہیں ۔ پرسرار شخص نے سرمئی رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔لندن پولیس پرسرار شخص سے بات کر نے کی کوشش کر رہی ہے۔تاہم ابھی تک پرسرار شخص کے چھت پر چڑنے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ہفتے کے روز 5 ہزار کے قریب افراد نے موسمیاتی تبدیلوں کیخلاف برطانوی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ بھی کیا تھا۔

مزید خبریں :