پاکستان
08 مارچ ، 2015

بارش و برفباری :ملک کے مختلف علاقوں میں سورج بیک فٹ پر چلاگیا

بارش و برفباری :ملک کے مختلف علاقوں میں سورج بیک فٹ پر چلاگیا

اسلام آباد ......ملک کے مختلف علاقوں میں سورج بیک فٹ پر چلاگیا ہے،پاراچنارسمیت مختلف علاقوں میںتین دن سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،اہم راستے بند ہونے کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں ،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی شہریوں میں بارش اور کراچی میں سردی نے کم بیک کرلیا ہے۔پاراچنار سمیت کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں تین روز سے برفباری ہورہی ہے جس کے باعث راستے بند اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ادھر مری اور گردنواح کے علاقوں میں گزشتہ روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،برفباری کے باعث کئی سڑکیں بند اوربجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ،موسم کی شدت کےباعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر پنجاب اورکے پی کے میںبارش اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں برفباری سے ایک بار پھر سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔پنجاب کے مختلف شہروں میں رات کو اور صبح سویرے بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے ۔ بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خان اورخیبر ایجنسی سمیت قریبی علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہے ۔ بارش کی وجہ سے سردی بڑ گئی ہے ۔گلگت بلتستان میں غذر اور استور میں وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے ۔استور میں برفباری کی وجہ سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ،قلات،ژوب ڈویژن، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن ،سرگودھا،فیصل آباد،لاہور بہاول پور ڈویژن،قبائلی علاقوں ،سکھر اورلاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :