پاکستان
08 مارچ ، 2015

ہر سطح پر خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا،صدر ، وزیراعظم

ہر سطح پر خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا،صدر ، وزیراعظم

اسلام آباد .......صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی طرف سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ وطن عزیز میں نہ صرف خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا بلکہ زندگی کے ہرشعبے میں انہیں برابری کے مواقع دئیے جائینگے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا حکومت نہ صرف خواتین کے حقوق کی ہر سطح پر حفاظت کریگی بلکہ خواتین کیخلاف امتیازی سلو ک کی حوصلہ شکنی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیگی۔ صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے ادارے ، سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور میڈیا اس ضمن میں حکومتی کاوشوں کے شانہ بشانہ رہینگے ۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ خواتین کیخلاف امتیازی رویے کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت زندگی کے ہرشعبے میں خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ خواتین کے حقوق کا تحفظ قومی فریضہ ہے ۔خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ تحفظ حقوق نسواں کے لیے عالمی قوانین کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔وفاقی وزیر اطلاعات و قانون پرویز رشید نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ اور آگاہی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔

مزید خبریں :