پاکستان
08 مارچ ، 2015

شمالی بلوچستان : بارش و برفباری تھم گئی،سردی لوٹ آئی

شمالی بلوچستان : بارش و برفباری تھم گئی،سردی لوٹ آئی

کوئٹہ .....چمن سمیت شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم جانے کے بعد سردیاں پھر سے لوٹ آئیں ۔ زیارت کان مہترزئی کوہ سلیمان چمن پشین ہرنائی ژوب سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور برفباری کا 3 روز سے جاری سلسلہ اب تھم چکا ہے اور بیشتر علاقوں میں تیز دھوپ نکل آئی ہے ، تاہم باوجود اس کے اچانک شدید سردی کی لہر پھیل گئیں ہیں ،آج دوسرے روز بھی درجہ حرارت منفی 5 درجے رہااور سخت یخ بستہ ہوائیں چلنے سے شہریوں کو گھروں اور دکانوں میں محصور کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کئی سال بعد مارچ کے مہینے میں موسم اس طرح اچانک سرد ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :