08 مارچ ، 2015
رحیم یار خان .....رحیم یار خان بچوں کی لڑائی پر بیوی پر بدترین تشدد کر کے ہلاک کرنیوالے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر کے حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق لیاقت پور میں بھانجوں کی لڑائی اور بہن کی شکایت پر شوہر نے بیوی کو کمرے میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دباکراپنی23 سالہ بیوی فوزیہ کو ہلاک کردیا۔پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے ۔ مقتولہ کے ورثہ کے مطابق ملزمان نے تشدد کے بعد جب لڑکی بے ہوش ہوگئی ،اس کے باوجود اسپتال نہیں پہنچایا، اہل علاقہ نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا مگر اس وقت تک وہ جان کی بازی ہار چکی تھی۔