پاکستان
08 مارچ ، 2015

وزیراعلیٰ بلوچستان نے چاکر خان یونیورسٹی اور ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے چاکر خان یونیورسٹی اور ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا

سبی ...... وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کے ضلع سبی میں چاکر خان یونیورسٹی اور ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان اپنے دورے پر سبی پہنچ گئے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے چاکر خان یونیورسٹی کا افتتاح کردیا ہے،یونیورسٹی ڈیڑھ ارب روپے سے 250ایکڑ پر تعمیر کی جائیگی، وزیراعلی نے عارضی طور پر ایک عمارت میں چاکر خان یونیورسٹی کے فوری آغاز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ فی الحال یونیورسٹی میں 6 شعبہ جات قائم ہونگے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے قیام کااعلان وزیراعظم نےگزشتہ دورہ بلوچستان کے دوران کیاتھا،جس کے بعد وزیر اعلی بلوچستان نے ہاکی اسٹیڈیم کا بھی افتتاح کردیا، ہاکی اسٹیڈیم کے منصوبے پر ساڑھے 6 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے، اسٹیڈیم میں جدید ڈیسو ٹرف لگائی گئی ہے۔ وزیراعلی نے اس منصوبے کے لئے مزید درکار 26ملین کےفنڈز کےاجراء کا بھی اعلان کردیا ہے۔

مزید خبریں :