پاکستان
08 مارچ ، 2015

متحدہ ملک میں خواتین کیلئے مساوی حقوق چاہتی ہے، الطاف حسین

متحدہ ملک میں خواتین کیلئے مساوی حقوق چاہتی ہے، الطاف حسین

کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ملک میں خواتین کیلئے زندگی کے ہرشعبہ میں مساوی حقوق چاہتی ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں الطاف حسین کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کالازمی جزوہیں لیکن بدقسمتی سے 21ویں صدی کے میں بھی پاکستان کے دیہی علاقوں میں خواتین آج بھی غلاموں جیسی زندگی بسرکررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم کاخاتمہ چاہتی ہے۔ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں خواتین کارکنوں اورہمدردماوٴں بہنوں نے جوقربانیاں دی ہیں وہ بے مثال ہیں۔

مزید خبریں :