دنیا
08 مارچ ، 2015

انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سب سے بڑے خطرے کا سامنا

انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سب سے بڑے خطرے کا سامنا

نیویارک ......انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنے وقت کے شاید سب سے بڑے خطرے ’فریک‘ کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ونڈوز اور اینڈرائڈ سمیت دنیا کی تمام بڑی کمپنیوں کے سسٹم اور سرور شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔کمپیوٹرز اور تقریباً پوری انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس وقت ’فریک‘ نامی خطرے کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے مائیکروسوفٹ سمیت دنیا کے بڑی بڑی کمپنیاں لرزہ براندام ہیں۔ کیونکہ فریک نے سب نامی گرامی کمپنیوں کے سیکیورٹی اقدامات میں پائی جانے والی خامیوں کو استعمال کرتے ہوئے اب دنیا بھر کی 36 فیصد تک ویب سائٹس کوغیرمحفوظ بنا دیا ہے۔ جس کی وجہ سے کوئی بھی ہیکر اور یا اٹیکر آپ کے نظام کو چوری کرسکتا ہے، اسے ہیک کرسکتا ہے اور اس میں بڑے پیمانے پر خامیاں بھی پیدا کرسکتا ہے۔ خود مائیکروسوفٹ اس کا اعتراف کرچکا ہوں اور اس کا کہنا ہے کہ وہ اسے ٹھیک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ جبکہ ایپل اور گوگل جیسی بڑی کمپنیاں بھی اس کے علاج کیلئے سرجوڑ کر بیٹھی ہوئی ہیں اور ان کا کہنا ہے وہ اگلے ہفتے تک اس کا توڑ تلاش کرلیں گی۔ فریک سے مائیکرو سوفٹ کی ونڈوز سیون اور ایٹ کے علاوہ سارے اہم آپریٹینگ سسٹم حتی کہ مائیکروسوفٹ کا سب سے معروف سرور ’’ونڈوز سرور 2012 ‘‘ تک اس سے متاثر ہے۔

مزید خبریں :