پاکستان
08 مارچ ، 2015

عمران چاہیں توڈی این اے یاسی ٹی اسکین بھی کرالیں، ایازصادق

عمران چاہیں توڈی این اے یاسی ٹی اسکین بھی کرالیں، ایازصادق

لاہور ......قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان این اے 122کا ڈی این اے یا سی ٹی اسکین کرالیں، نادرا کے ساتھ سی آئی اے اور ایف آئی اے کو بھی بیلٹ پیپر بھجوادیں نتیجہ وہی نکلے گا جو اب تک نکلا ہے۔ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی نہ کبھی پہلےکی نہ اب کی ہے، ہمارادامن کل بھی صاف تھا، آج بھی کوئی دھبہ نہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ این اے 122کا ڈی این اے یا سی ٹی اسکین کرالیں نتیجہ ایک ہی نکلے گا ۔ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان سی آئی اے اور ایف آئی اے کو بھی نادرا کے ساتھ بیلٹ پیپر بھیجوا کردیکھ لیں ،جو وہ کرنا چاہیں کرلیں کامیابی ہمارے قدم چومے گی ۔

مزید خبریں :