25 جنوری ، 2012
کراچی…خورشید عباسی…ملیر کالا بورڈ کے علاقے حسین آباد میں تین وکلاء کی لاشیں پہنچنے کے بعد پورا علاقہ بند ہوگیا اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،اطلاعات کے مطابق ملیر ہالٹ کالا بورڈ ملیر پندرہ نمبر جعفر طیار سوسائٹی اور محمدی ڈیرہ سمیت متعدد علاقوں سے فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ ان علاقوں میں کاروبار بند اور ٹریفک معطل ہوگیاہے،پولیس اور رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔